شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے

بدھ 9 نومبر 2016 19:24

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ اتمانخیل جو تحصیل سپین وام میں واقع ہے میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی مواد سکیورٹی فورسز کی گاڑی قریب گزرتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں حوالدار نادر شاہ ،سپاہی ناصر حسین ،لانس نائیک سید شاہ حسن،نائیک جلال حسین ،سپاہی شاہد ،سپاہی اشرف الدین ،سپاہی امیر خان اور سپاہی ساجد شامل ہیںجنہیں علاج کیلئے بنوں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق علاقے میں آمد و رفت پر تھی کہ دھماکے کا شکار ہو گئی۔اُدھر کالعدم تحریک طالبان نے میڈیا کو ای میل کے ذریعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہُوئے فورسز کا بڑے نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :