سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاںکراچی میں امن کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشنز جاری رکھیں، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کا کورہیڈ کواٹرکا دورہ ، فوجی مشقوں میں شرکت ، فارمیشنز کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار پاک فوج کے سربراہ نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی ، کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز کی شرکت

بدھ 9 نومبر 2016 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کراچی کے شہریوں کیلئے امن کی بحالی کی غرض سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جنوبی کمانڈ کی جاری مشقوں کے معائنے کے دوران فارمیشنز کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو کور ہیڈ کواٹرز کراچی کا دورہ کیا اور جنوبی کمانڈ کی جاری مشقوں ،رزلینٹ رسپانس میں شرکت کی ۔ آرمی چیف کو مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مشقوں میں شامل جارحانہ اور دفاعی آپریشنز کے بارے میں بتایا گیا آرمی چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فارمیشنز کی حربی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں آرمی چیف نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی جس میں کور کمانڈر ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اور فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے سلسلہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی کے شہریوں کیلئے امن کی بحالی کیلئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔