عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کارلارہے ہیں،ملک لیاقت حسین

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے سپاہی ہیں ،حلقے کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کارلارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جوں جوں فنڈز ریلیز ہورہے ہیں چک جلال دین بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرارہے ہیں آئندہ الیکشن 2018سے پہلے پہلے پورے علاقے سے تمام مسائل کاخاتمہ کردینگے ،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اب تک یوسی 90میں ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز دیے ہیں جن سے عوام کے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں کئی کچی گلیاں پکی کرادی ہیں،پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کاکام مکمل کرایا،علاقے بھر میں صفائی کا نظام شروع کرایا ویسے بھی یوسی90کے عوام چوہدری نثارکے چاہنے والے ہیں انہوں نے پہلے بھی انہیں ووٹ دیکرکامیاب کرایا اورآئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے۔