پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کا ڈونلڈ ٹرمپ اور سعید الزاماں صدیقی کو مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر اور سابق چیف جسٹس سعید الزاماں صدیقی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور سندھ میں یہ تبدیلی عوام کیلئے نیک شگون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ مبارکباد کے تہنیتی پیغام میں الطاف شکور نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب امریکی صدر عالمی دنیا بالخصوص اسلامی دنیا کے حوالے سے ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات اٹھائیں گے جن سے دنیا پائیدار امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔

پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے سعید الزاماں صدیقی کے گورنر منتخب ہونے پر امید ظاہر کی ہے کہ وہ کرپشن میں ڈوبے سندھ کے عوام کے لئے امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔ وہ آئین وقانون کی عملداری ، ہر شعبہ ہائے زندگی میں میرٹ کی پاسداری اور امن و امان کے قیام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور سندھ کے عوام کی معاشی حالت کی بہتری کے لئے بھی موثر اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :