ضلع بھر میں بلدیاتی نظام تباہ اور منتخب عہدیداران سور ہے ہیں،ثاقب علی

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر سید ثاقب علی نے کہا ہے کہ گلی گلی جا کر تحریک انصاف کو ضلع وسطی میں ایک مضبوط اور منظم جماعت بنائیں گے۔ضلع وسطی سمیت پورا کراچی شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ضلع بھر میں بلدیاتی نظام تباہ اور منتخب عہدیداران سور ہے ہیں۔

کہیں پانی نہیں تو کہیں بجلی نہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اس بات کی گواہی ہے کہ ضلع کے مسائل کو حل کرنے میں منتخب نمائندے سنجیدہ نہیں۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ضلع وسطی کے علاقے نارتھ نا ظم آباداورلیاقت آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر علاقہ مکین اور کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور نا اہل قیادت کی وجہ سے ماضی میں روشنیوں کا شہرآج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔

ما ضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے لوٹ مار اور کرپشن کو ترجیح دی۔نارتھ ناظم آباد میں کھیل کود کے میدانوں اور رفاعی پلاٹ لینڈ مافیا نے قبضہ کر کے اربوں روپے کمائے۔اردو بولنے والوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو دہشت گردی، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ جیسے تحفے دئیے۔

متعلقہ عنوان :