آئی جی سندھ کاجرائم کیخلاف عمدہ کارکردگی پر حیدرآباد پولیس ٹیم کیلئے 2لاکھ روپینقد انعام اور تعریفی اسنادکا اعلان

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ حالی روڈ حیدرآباد پولیس ٹیم کے لیے دولاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس رپورٹ کے مطابق امروز علی الصبح تھانہ حالی روڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے مابین ہونیوالے پولیس مقابلے میں ڈاکو علی شیرمری ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونیوالا ڈاکو قتل, اقدام قتل, ڈکیتی رہزنی, پولیس مقابلے ودیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ مذکورہ ڈکیت آئی جی آزادکشمیر بشیرمیمن کے بھتیجے کے اغوا برائے تاوان کی واردات میں بھی ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :