فراڈ کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کونوٹس جاری

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے فراڈ کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کونوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج نے فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار عمرانہ بابر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم خالد محمود نے پلاٹ کے نام پر پیسے ہتھیائے اور امریکہ بھجوانے کا بھی جھانسہ دیا۔ عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :