پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک کشتی کے دو سواری ہیں ،دونوں کے مفادات ایک ہیں، ہمایوں خان مندوخیل

بدھ 9 نومبر 2016 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستا ن تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر ہمایوں خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک کشتی کے دو سواری ہیں ۔دونوں کے مفادات ایک ہیںاور دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لئے مک مکا کے عادی ہیں۔ اسی لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی د وسروں پر مک مکا کے الزام لگا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی سیاست عوامی حقوق کے تحفظ اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ’’انصاف ہائوس‘‘ نرسری میں ڈسپلن کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں ڈسپلن کمیٹی کے اراکین جسٹس (ر) مسز راناذکی شمسی، عتیق قریشی ایڈوکیٹ ، سید زرین شاہ، کیپٹن (ر) رضوان بھی موجود تھے۔ ہمایوں خان مندوخیل نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔تحریک انصاف کے بجائے اپنے پارٹی کے مستقبل کی فکر کریں۔فرینڈلی اپوزیشن کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا ہو گیا ہے ۔اگر پیپلز پارٹی کا یہی رویہ رہا تو سندھ میں بھی سکڑجائے گی۔

متعلقہ عنوان :