رائے ونڈ ‘زہریلی سموگ سے متاثرہ 6سالہ طالبہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی

بدھ 9 نومبر 2016 19:19

رائے ونڈ ‘زہریلی سموگ سے متاثرہ 6سالہ طالبہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) زہریلی سموگ سے متاثرہ 6سالہ طالبہ صباء گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔مقامی فیکٹری ملازم محمد رفیق کی پہلی جماعت کی طالبہ گزشتہ دنوں رائے ونڈ میں پھیلنے والی فضائی آلودگی’’ سموگ‘‘ سے متاثر ہوئی تھی ،بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردیا تھا جہاں وہ ہفتہ بھر زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی ،اور گزشتہ روز اللہ کو پیاری ہوگئی ،ڈاکٹروں نے سانس رکنے سے دل کی دھڑکن بند ہونے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

معصوم طالبہ کو گزشتہ روز مقامی ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،سموگ سے متاثرہ بچی کی وفات پر اس کے غریب ماں باپ سے اظہار افسوس کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ رائے ونڈ سٹی کی پسماندہ آبادی بستی امین پورہ میں نہیں پہنچ سکا۔ بچی کے والدین نے کہا کہ مضر صحت دھواں نما دھند نے ان کی ہنستی کھیلتی بچی کو نگل لیا ہے ،بچی کی ماں متوقیہ کے سکول بیگ ،کتابوں اور کھلونوں کو سینے سے لگاکر روتی ہوئی حکومت کو کوستی رہی ۔

متعلقہ عنوان :