اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبوں کو اختیار کی منتقلی ہمارا ہدف ہے،چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی ڈیوویلیوشن

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوویلوشن کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر محمد احمد شاہی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبوں کو اختیار کی منتقلی ہمارا ہدف ہے، ہماری کوشش ہے صوبوں کے تحفظات دور کر کے انہیں مکمل با اختیار بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف سیکرٹری سندھ کے آفس میں اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کروانا ہمارا اصل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ 2010ء میں اٹھارویں ترمیم کے زریعی17 وزارتیں صوبوں کو منتقل کی گئیں مگر ابھی تک بعض وزارتوں کی مکمل منتقلی پر عملددار باقی ہے اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات برقرار ہیں اور ہم ہرممکن کوشش کریں گے تما م فریقین کے تحفظات دور کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اٹھارویں ترمیم کا مقصد یہ تھا کہ اخیتارات کو ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر منتقل کیا جائے۔

چئیر مین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا کردار اہم ہے مگر بدقسمتی سے اس کے اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہو رہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں کہا سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے اٹلی،جاپان اورا سپین کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے کہا کہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کا استحصال کررہی ہے اور انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے ۔18ویں ترمیم پر عملدرآمد کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ۔حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ وفاقی بیوروکریسی 18ویں ترمیم میں رکاوٹ نہ بنے ۔

18ویں ترمیم پر ہر صورت میں عملدرآمد کرایا جائے گا ۔کمیٹی کے چیئرمین کبیر محمد احمد شاہی نے کہا کہ کمیٹی ہر صورت میں 18ویں ترمیم پر عملدرآمد کرائے گی ۔اس موقع پر سینیٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ رویوں میں بہتری لائے بغیر مسائل حل نہیں کئے جا سکتے، وفاق اور صوبوں کو آپس میں روابط مضبوط کرنے ہونگے تاکہ احسن انداز سے اختیار کی منتقلی کا مرحلہ مکمل ہو سکے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سینیٹر نوبزادہ سیف اللہ مگسی،طاہر حسین مشہدی،نثار حسین،تاج حیدر،محمد عثمان خان کاکڑ،سعید غنی کے علاوہ سندھ کے صوبائی وزارء محمد علی ملکانی،ممتازجاکھرانی ،عبدالقیوم سومرو اورپاپولیش ویلفئر،صحت،قانون،آئی پی سی،زکوتہ و عشر،سپورٹس،ایمپلمنیٹشن اینڈ کوواڈینیشن ،جنرل ایڈمنسٹریشن،منارٹی افیئر،انرجی،یونیورسٹییز اینڈ بورڈ اور دیگر وزارتوں کے سیکرٹریز نے شر کت کی۔کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو بھی منعقد ہو گا جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں لگنے والی آگ اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے سیکرٹری بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :