شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر صحبت پور کو ماڈل سٹی بنانے کی کوشش کرینگے،میونسپل کمیٹی صحبت پور

بدھ 9 نومبر 2016 19:03

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) شہر کی خوبصورتی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر صحبت پور کو ایک ماڈل سٹی بنانے کی کوشش کرینگے۔بلدیاتی نظام کے تحت آنے والے اسکیمات پر کام شروع ہو چکا ہے ۔ترقیاتی اسکیمات میں ناقص مٹیرئل استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔جاری ترقیاتی اسکیمات میں کام کی معیار کو دیکھ کر انہیں پیمنٹ دی جائے گی۔

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آنے والے اسکیمات میں بہتر اور معیاری کام کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی صحبت پور کے نئے تعینات ایڈمنسٹریٹر پنھل خان کھوکھر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی ،سیوریج سسٹم کی بحالی پہلی ترجہی ہے۔

(جاری ہے)

شہر کا کوڑاکرکٹ اُٹھانے کیلئے ٹریکٹرٹرالی کو جلد فنکشنل کیا جائے گا۔

اور ایمرجنسی کی صورت میں علاقے میں کہیں آگ لگنے کی صورت میں فائربریگیڈکو بھی چنددنوں میں بنوایا جائے گا۔جوکہ علاقے کے عوام کو بروقت سہولت دے سکے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی صحبت پور مسائل سے بھراہوا ہے ۔انہیں بتدریج حل کرنے کی کوشش کرونگا۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صحبت پور پنھل خان کھوکھر نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے عوام اور شہریوں کو میونسپل کمیٹی کے انتظامیہ سے تعاون کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ اس قبل میونسپل کمیٹی صحبت پور میں حیدرعلی گولہ چیئرمین تھے ۔جنہیں میونسپل کمیٹی صحبت پور کے کونسلران نے عدم اعتماد کی تحریک کے زریعے فارغ کیا تھا ۔جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پچھلے ماہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس کے بعد میونسپل کمیٹی صحبت پور کے دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے ۔دفتری امورکو نمٹانے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنھل خان کھوکھر کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صحبت پور تعینات کیا۔جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :