سعیدالزماں صدیقی بحیثیت گورنرسندھ میں امن کے ضامن ثابت ہونگے ،اسماعیل راہو

گورنرتبدیلی کافیصلہ وفاق کااستحقاق ہے ،مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح صوبے میں امن کاقیام ہے ،اسلم ابڑو

بدھ 9 نومبر 2016 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی بحیثیت گورنرسندھ میں امن کے ضامن ثابت ہونگے ،گورنرتبدیلی کافیصلہ وفاق کااستحقاق ہے ،مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح صوبے میں امن کاقیام ہے ،وزیراعظم اورقوم سندھ میں امن کے خواہشمندہیں ،انشاء اللہ مسلم لیگ ن قوم کی امنگوں پرپورااترے گی،وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں سندھ میں معاشی استحکام کیلئے وفاق کی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی ان خیالات کااظہامسلم لیگ ن سندھ کے صدرایم پی اے محمداسماعیل راہواورمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ سندھ میں گورنرکی تبدیلی کافیصلہ وفاق کااستحقاق ہے اسے سیاسی مسئلہ قراردینے والے شایدصوبے میں امن کے حامی نہیں ہیں گورنرکاعہدہ سیاست سے پاک وفاق کاترجمان ہوتاہے اورانشاء اللہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کے مکمل امن کے حوالے سے قوم کی ا منگوں کی ترجمانی کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح صوبے میں امن اوربھائی چارگی کی فضاء کافروغ دیناہے،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی بحیثیت گورنرسندھ کے تعیناتی کووزیراعظم نوازشریف کامدبرانہ فیسلہ قراردیتے ہوئے جسٹس سعیدالزماں صدیقی کومبارک باد پہیش کی،اسلم ابڑونے کہاکہ جسٹس سعیدالزماں صدیقی صوبے میں امن اورکوشحالی کے حوالے سے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،وزیر اعظم کی قیادت میں سندھ میں معاشی استحکام کیلئے وفاق کی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :