سبی کے تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،معیار ی تعلیم پہلی ترجیحی میں شامل ہے ، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی یحییٰ مینگل

بدھ 9 نومبر 2016 19:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی یحییٰ مینگل نے کہا ہے کہ سبی کے تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،معیار ی تعلیم پہلی ترجیحی میں شامل ہے ،تعلیمی گراف کو ہر صورت بڑھایا جائے گا،نئی نسل کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا، تعلیمی اداروں میں شجرکاری پر زیادہ روز دیا جائے جس سے تعلیمی ادارے نہ صرف خوبصورت ہونگے بلکہ ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائی سکو ل دہپال خورد سبی میں علامہ اقبال ڈے اور ہفتہ صفائی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل محمد انور لاشاری ، سید عنایت شاہ اور دیگر طلباء نے بھی خطاب کیا تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکو ل دہپال خورد سبی نے سکول مسائل سے بھی آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ڈی او میر جان محمد خجک، پرنسپل ماڈل ہائی سکول سبی محمد حسن سیلاچی،پرنسپل غریب آباد سکول سبی محمد نور بلوچ،ہیڈ ماسٹر محمد سلیم شاہوانی،و دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر یحییٰ مینگل نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پلانٹیشن کی زیادہ ضرورت ہے ہمارے ہاں اس جانب توجہ بہت کم ہے تعلیمی اداروں میں شجرکاری پر زیادہ زور دیا جائے اس سے نہ صرف تعلیمی ادارے خوبصورت ہونگے بلکہ ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری تعلیم کی ذاتی دلچسپی کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع سبی کے تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی طورپر ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیںانہوں نے کہا سبی کے تعلیمی اداروں کو بنیادی مسائل سے ہر صورت میں نجات دلائیں گے تاکہ اسکول کے سربراہ اور اساتذہ کرام ایک اچھے اور بہترین ماحول میں درس وتدریس کے عمل کو جاری رکھ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوط بنانے کے لیے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے گاتقریب کے اختتام پر ڈویژنل ڈائریکٹر یحییٰ مینگل،پرنسپل محمد انور لاشاری نے اساتذہ اور طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :