ڈیرہ مراد جمالی ،موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،ایک شخص جان بحق ،دو شدید زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 19:03

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے حدود میں موٹرسائیکل اور ٹرالرکے درمیان تصادم ایک شخص جان بحق دو شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے حدود میں موٹرسائیکل اور ٹالر کے درمیان تصادم جس میں رفیق ولد محمد شریف نامی شخص موقع پرجانبحق ہوئے۔ اور بشیر احمد ولد حاجی خان،ربنواز ولد شفع محمد شدید زخمیوں کوسیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا۔جبکہ طبی امداد دینے کے بعد اس لاڑکانہ ریفر کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :