پشتون تاریخ کے بدترین حالات سے گذر رہے ہیں پشتونوں ،مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالے صرف ذاتی مفادات کی خاطر خاموش ہے ،سردار اصغر خان اچکزئی

اقصادی راہداری دراصل پنجاب چین راہداری ہے پشتونوں کو ہر جگہ تنگ کیا جا رہا ہے ،سانحہ سول ہسپتال کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کیساتھ تعاون کرنے کی بجائے صوبائی حکومت کمیشن کیخلاف اپیلیں کر رہی ہے ، صدر اے این پی خیبرپختونخواکا جلسے سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 19:02

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پشتون تاریخ کے بدترین حالات سے گذر رہے ہیں پشتونوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے صرف ذاتی مفادات کی خاطر خاموش ہے اقصادی راہداری دراصل پنجاب چین راہداری ہے پشتونوں کو ہر جگہ تنگ کیا جا رہا ہے سانحہ سول ہسپتال کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے صوبائی حکومت کمیشن کیخلاف اپیلیں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی ضلعی صدر محمد انور مندوخیل رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی حاجی نظام الدین کاکڑ رشید ناصر جمال الدین رشتیا صابر ایڈوکیٹ جمعہ خان بابر سائیں انور شیرانی رشید سیال کاکڑشیر ولی بابر شمس بابر مسرور موسیٰ خیل محمد طاہر ہوتک اور دیگر نے ژوب میں سی پیک مغربی روٹ کو نظر انداز کرنے کیخلاف منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ سی پیک کی خلاف نہیں مگر کسی کوحقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دینگے اقتصادی راہداری دراصل پنجاب چین اقتصادی راہداری ہے وزیر اعظم نے ژوب آ کر مغربی روٹ کے نام پر قوم سے جھوٹ بولا گیا انہوں نے کہا کہ راہداری تو پنجاب میں بن رہی مگر لوگوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے سی پیک کے خلاف دہشت گردی کے جواز پیش کرنے والوں کو معلوم ہونا چائیے کہ بلوچستان سے سی پیک کے قافلے پر امن طور پر گذر رہے ہیں سی پیک مغربی روٹ سے صرف مولانا فضل الرحمٰن غفور حیدری اور گورنر بلوچستان بہت مطمئین ہے کیونکہ مولانا کے ہزاروں ایکڑ زمین پر شاہراہ تعمیر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر غدار قرار دیا جا رہا ہے قوم کی حقوق کی بات کرنا اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہینگے اے این پی کے قائدین اور کارکنوں سمیت ہزاروں کارکن شہید ہوئے پشتونوں سے قوم اور مذہب کے نام پر ووٹ لینے اور سیاست کرنے والوں نے تو آج تک کسی اسمبلی میں قوم کیلئے قرار داد تک پیش نہیں کی بلکہ ذاتی مفادات اور وزارتیں حاصل کرنے کے بعد خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حقوق کیلئے روڈوں پر باتیں کرنے والے اسملیوں میں کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ اورمردم شماری پشتونوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ مردم شماری کی مخالفت کرتے ہیں مگر اجلاس میں موجود پشتونوں سے ووٹ لینے والے خاموش ہوتے ہیں سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج سے صوبے کا ناقابل تلافی نقصان ہوا مگرحقائق کیلئے سانحہ سول ہسپتال کے بارے قائم جوڈیشل کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے بلوچستان حکومت کمیشن کیخلاف عدالتوں میں اپیلیں کر رہا ہے تاکہ حقائق سے پردہ نہ اٹھے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پشتونوں کا قاتل قرار دینے والوں کو پشتونوں کے گھر لا کر عزت و احترام دیا جا رہا ہے نواز شریف نے ہی صوبہ پشتونخوا کی مخالفت کی تھی مگر پشتونوں کے نام پر سیاست کرنے والے نواز شریف کی اتحادی اور حمایت کر رہے ہیں بلوچستان میں صوبائی حکومت صرف فنڈز کی تقسیم تک محدود ہے بلوچستان میں عوام کو تحفظ نہ دینے پر صوبائی حکومت کو مزید حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دنیا پر حکمرانی کرنے والی پشتون قوم مفاد پرستوں کی وجہ سے آج غلاموں کی غلام قوم بنی ہوئی ہے پشتون وطن میں نہ کوئی معیاری تعلیمی ادارہ اور نہ ہی کوئی ہسپتال موجود ہے پشتون آج بھی قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کے ناکوں پر پشتونوں کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے اے این پی نے ہر دور میں عوام کی بات کی ہے اے این پی اسلام آباد کی اشیر باد اور مفادت حاصل کرنے والوں کیخلاف آواز بلند کرتی رہیگی جلسہ عام میں سی پیک مغربی روٹ پر جلد کام شروع کرنے بلاک شناختی کارڈ جاری کرنے روڈوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے لیویز کو پولیس کے برابر مراعات دینے قمر الدین گل کچھ مرغہ کبزئی کو نیشنل ہائی کے سپرد کرنے کی قراردادیں منظور کی گئیں۔