فیصل آباد ،پنچائیت کا فیصلہ نہ منظور ،لومیرج کرنیوالے جوڑے نے خود کشی کر لی

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پنچائیت کا فیصلہ نہ منظور ،لومیرج کرنیوالے نو جوان نے پنچایتی فیصلے پر بیوی واپس ہونے پرپنچائیت کے سامنے خودکو گولی مار کر خود کشی کر لی،قیل یا خود کشی پولیس نے تحقیقات شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر112ج ب کے رہائشی سجاول شیرازی نے گائوں کی لڑکی سندس کنول سے پسند کی شادی کی چند روز قبل کی تھی گزشتہ رات چک نمبر46ج ب میں اکرم جٹ کے ڈیرے پر پنچائیت ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ لڑکی واپس کی جائے ، لڑکی واپس ہونے پر سجاول شیرازی نے سینے پر گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری یونٹ منتقل کر دی ہے ، پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ نو جوان نے خود کشی نہیں کی اسکو قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کے گھروالوںنے اگر درخواست دی تو مزید کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :