فیصل آباد ، کم سن بچے کوقتل کرنیوالا ملزم کوعمرقید ساتھی بری

عمران انجم نی2011کو11سالہ عدیل اکبرکوزیادتی کے بعد قتل کردیاتھا

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) عدالت نے بدفعلی کے بعد کم سن بچے کوقتل کرنیوالے ایک ملزم کوعمرقیداورساتھی کوشک کافائدہ دیکربری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کوتھانہ رضاآبادکے علاقے میںرہائش پذیر عمران انجم اورشہزادعلی پرالزام تھاکہ انہوںنی24نومبر2011کو11سالہ عدیل اکبرکوزیادتی کے بعد قتل کردیاتھا۔ایڈیشنل سیشن جج شاہدمنیرنے گزشتہ روزسماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر عمران انجم کوعمرقیداوردولاکھ معاوضہ کی ادائیگی کاحکم دیاہے جبکہ ملزم کے ساتھی شہزادکوشک کافائدہ دیکربری کردیاگیاجبکہ اس مقدمہ میں ملوث ندیم ،شوکت اورمصطفی کوعدالت نے پہلے ہی راضی نامہ ہونے پربری کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :