فیصل آباد ، (ن) لیگ کے وکلاء ونگ کے ضلعی صدر شیخ فرحت الطاف پارٹی قیادت کے رویے سے نالاں

ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) وکلاء ونگ کے ضلعی صدر شیخ فرحت الطاف نے پارٹی قیادت کے رویے سے نالاں ہو کر ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین نے ٹیکنو کریٹ کے الیکشن کو اربوں کریٹ کا الیکشن بنا دیا ہے جس میں کارکنوں کو نظر انداز کرکے ارب پتی افراد کو ترجیح دی گئی ہے‘ علاوہ ازیں ان کا کہناہے کہ انہوں نے لاہو رہائی کور ٹ میں ٹیکنو کریٹ کے الیکشن کے حوالے سے شاہد بیگ کے خلاف کسی قسم کی پٹیشن دائر نہیں کی ہے بلکہ وہ فیصل علی رانا اور کاشف گجر کی جانب سے دائر پٹیشنوں میں بطور مدعا علیہ پیش ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :