فیصل آباد ،پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، دومنشیات فروش گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، دومنشیات فروش گرفتار،دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد۔ سی پی آئی کامنشیات فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا نے کاعزم آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پرتھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ مریدوالا پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان عدنان اور غلام شبیرکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم عدنان کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1530گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا،تھانہ مرید والاپولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم غلام شبیر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1020گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ مرید والا میں درج رجسٹر کرلیا۔سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :