فیصل آباد،کھرڑیانوالہ میں نامعلوم افراد نے نو جوان کی انگلی کاٹ کر سونے کی انگوٹھی اتار لی

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) کھرڑیانوالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نو جوان کی انگلی کاٹ کر سونے کی انگوٹھی اتار لی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ، تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقے پلی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے عابد کو روک کر اسکی انگلی سے طلائی انگوٹھی اتارنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر اسکی انگلی کا تیز دھار آلے سے کاٹ کر انگوٹھی اتارلی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، متاثرہ نو جوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :