لاہور ،تھانہ گرین ٹائون میں نوید مسیح نامی شخص گرفتار، غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) تھانہ گرین ٹائون میں نوید مسیح نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیر ملکی شراب کی بوتلوں کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نوید مسیح یہ غیر ملکی شراب شہر کے پوش علاقوں میں رہائش پذیر امیر زادوں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزم نوید مسیح نے غیر ملکی شراب کی 408بوتلیں کہاں سے اورکیسے حاصل کیں۔(سعید)

متعلقہ عنوان :