تحصیل دفتر ایف ایٹ کچہری سے منتقلی پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ بار کونسل کی ہڑتال

بدھ 9 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)تحصیل دفتر ایف ایٹ کچہری سے منتقلی پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ، اسلام آباد بار کونسل نے ہڑتال کر دی، وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ نے کیسز کی پیروی کیلئے آئے سینکڑوں سائلین کو خوار کر دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کونسل نے تحصیل دفتر کی ایف ایٹ سے آئی ایٹ تھری میں منتقلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بروز بدھ ہڑتال کر دی، وکلاء کا موقف تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تحصیل دفتر کی منتقلی کا فیصلہ کرپشن کا بازار گرم کرنے کیلئے کیا، اسلام آباد بار کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر کھرکھوکھر کا کہنا ہے کہ تحصیل دفتر کی منتقلی کسی بھی طور سے دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے اور وکلاء اس فیصلہ پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،وکلاء برادری کا متفقہ موقف ہے کہ تحصیل دفتر کی منتقلی نہ صرف وکلاء بلکہ عوام کے لئے بھی مشکلات کا باعث بنے گی، وکلاء کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو تحصیل دفتر واپس ایف ایٹ منتقل کرنے کی درخواست دی جائے گی۔

۔( وقار/عدنان)