خضدار،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بی آر سی کالجز کے کلاسسز کی بندش کے خلاف خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی کال پر خضدار زون کی جانب سے بی آر سی کالجز کے کلاسسز کے بندش کے خلاف اور ملازمین کے مطالبات کے حق میں خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بی آرسی کالجز کے ملازمین کے مطالبات کے منظور کرنے اور کلاسسز کا جلد ازجلد اجراء کرنے کے حق میں نعرے درج تھے احتجاجی مظا ہرہ سے خضدار زون کے آرگنائزراکرام بلوچ ،ڈپٹی آرگنائزرچنگیزبلوچ ،سکندربلوچ ،اورحئی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی آرسی کالجز کے ملازمین کے مسائل حل نہ کرنابلوچ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے بی ایس او پجار ایسی کسی عمل کو برداشت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے ماہ سی7thاور8thکلاسسز کے امتحانات ہونے ہے اس کے بعد میٹرک امتحانا ت شروع ہونگے لیکن اس دوران کلاسسز کی بندش سے طلباء کی تعلیمی سال ہونے کا خدشہ ہے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے مسائل جلد ازجلد حل کیے جائیں تاکہ ہمارے نونہال طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔