لاہور ، واپڈا اتھارٹی کی درخواست پر واپڈا ہائوس کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے پراپرٹی ٹیکس بھجوانے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے واپڈا اتھارٹی کی درخواست پر واپڈا ہائوس کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے پراپرٹی ٹیکس بھجوانے کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واپڈا اتھارٹی کے وکیل نے عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ واپڈا وفاقی حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو آئین کے آرٹیکل 165کے تحت پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔

(جاری ہے)

لیکن محکمہ ایکسائز نے واپڈا ہائوس کو تین برسوں کا پراپرٹی ٹیکس بھجوادیا ہے۔ عداللت عالیہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ واپڈا ہائوس مکمل طور پر واپڈا کے مفادات کے لئے استعمال میں نہیں لایا جارہا۔ واپڈا ایکٹ کے تحت واپڈا ہائوس خود مختار ادارہ ہے جس میں کمرشل سرگرمیاں بھی جاری ہیں لہٰذا واپڈا ایکٹ کے تحت اس ادارے میں وفاق کا کوئی عمل داخل نہیں ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :