لاہور،رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج بعدنماز عصر شروع ہوگا

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج بعدنماز عصر شروع ہوگا۔ جس میں شرکت کے لئے لاکھوںفرزندان اسلام کی آمد کا سلسلہ آج صبح سے شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

تبلیغی اجتماع میں، سندھ ،جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں سے لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی اجتماع کے انتظامات سمیت سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرامرحلہ اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں کے ساتھ ختم ہوجائے گا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :