سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حل کے لیے حکومت بلوچستان کو 29 نکات پر مشتمل ڈیمامڈ پیش کردی

بدھ 9 نومبر 2016 18:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حل کے لیے حکومت بلوچستان کو 29 نکات پر مشتمل ڈیمامڈ پیش کردی ہے تفصیلات کے مطابق سیسا کے صوبائی سیکر یٹری جنرل حاجی عبدالحمید صابر کی جانب سے جاری چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ سیسا صوبہ بھر کے بنیادی پے اسکیل 17 تا 20 کے اساتذہ اور افسر ان کی نمائندہ تنظیم ہے جوکہ صوبے کی تعلیمی ترقی اور اپنے ممبران کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے حکومت بلوچستان کو پیش کردہ 29نکاتی ڈیمانڈناصرف صوبے کی تعلیمی بہتری بلکہ گریڈ17 تا 20 کے اساتذہ اور افسران کے مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہوگی ڈیمانڈ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گریڈ 17تا 20 کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیر التوء کیسز کو فوری نمٹانے،سکولز سائیڈ میں سابقہ چہار درجاتی فارمولہ(فور ٹائر )کی بحالی،محکمہ تعلیم میں گریڈ 17 تا 20کی یک درجہ اپ گریڈیشن،بنیادی پے اسکیل 17 کو 17 میں پروموشن کی بجائے بنیادی پے اسکیل 18 میں پروموشن،ایس ایس ٹی کی نومیکلیچر (نام) تبدیل کرکے ایس ایس کرنا، بلوچستان پیکج کے ایس ایس ٹیز کو دیگر ایس ایس ٹیز کی طر ح بی اے ،بی ایڈ پر گریڈ17 اور اُنھیں تاریخ تقرری سے ریگولر کرنا،عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کی روشنی میں موسم سرما اور گرماکی تعطیلات کے دوران کنونس الاونس کی کٹوتی کا خاتمہ،صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں غیر فعال ٹیکنیکل ورکشاپس اور ایگروٹیک کالج کو فعال اور ضرورت کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانا،ڈی ڈی او،ڈی او ای،ڈی ڈی او ای سمیت بنیادی پے اسکیل 17 تا 20 کے تمام افسران کو صوبہ پنجاب کی طرز پر چارج ، منیجمنٹ الاونس کا حصول ،صوبہ بھر کے ایکٹنگ پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،ہیڈمسٹریس کو کالج کی طرز پر چارج الاونس اور ہائر پوسٹ الاونس دلانا،آئی ٹی ٹیچرز بنیادی پے اسکیل 17 کا سروس اسٹرکچر ترتیب دینا،محکمہ تعلیم کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کی تخلیق،مکران اور ژوب ڈویژن کے منظور شدہ تعلیمی بورڈ کی بحالی اور گرانٹ،صوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر اور ضلعی افسران (میل) کی نئی آسامیاں،صوبہ بھر کے سکولوں میں جہاں پرنسپل بنیادی پے اسکیل 19تعینات ہیں وہاں وائس پرنسپل بنیادی پے اسکیل 18کی آسامیوں کی تخلیق، گروپ انشورنس کی طرح بینولنٹ فنڈزکی ریٹائر منٹ پر یکمشت گریڈوائز ادا ئیگی،کالجز کی طرز پر سکول سائیڈ میں بھی گریڈ19 اور 20 کی پوسٹیں مختص شرح کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے پُر کرنا،محکمہ تعلیم میں ہیلتھ انشورنس کا اجراء،محکمہ تعلیم کے فیلڈ افسران کو سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے گاڑیوں کی فراہمی،ہم نصابی سرگرمیوں کے موثر نفاذ کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹراور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس کی آسامیوں کی تخلیق،کلسٹر بجٹ کے مختص ہیڈ میں ترمیم کے اختیارات،ٹینور کی بنیاد پر پوسٹنگ و ٹرانسفرز کی واضع پالیسی ،خواتین اساتذہ کے لیے علیحدہ ڈائر یکٹریٹ کا قیام،صوبہ بھر کے تعلیمی افسران اور کلسٹرہیڈ کوپرنٹنگ کے لیے مختص فنڈز اپنی سطح پر خرچ کرنے کے اختیارات،سکول سائیڈ کی انتظامی پوسٹوں پر تعینات ادارہ نصابیات و مرکز توسیع تعلیم کے افسران کی بجائے سکول سائیڈ کے افسران کی تعیناتی،بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے حالیہ تعیناتی کے لیے سفارش کردہ ایس ایس ٹیز کی فوری تعیناتی،تفویض کردہ اختیارات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل درآمدیقینی بنانا،BACT کے قیام کے بعد کالج سائیڈ BOC اور EC (ادارہ نصابیات و مرکز توسیع ) میں بلا جواز مختص کوٹہ ختم کرکے سکولز سائیڈ کاکوٹہ 50 فیصد کیا جائے،بیک ، بلوچستان تعلیمی بورڈ اور ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتظامی پوسٹوں پر سکول سائیڈ کے افسران کی تعیناتی شامل ہیںڈیمانڈ نوٹس میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ سیسا کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح ُپر ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :