ژوب، تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، متعد دزخمی

بدھ 9 نومبر 2016 18:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ژوب کے علاقے درازندہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعد دزخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے درازندہ المار سے درازندہ آنیوالی ایک کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے اس میں سوار 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :