اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ تھا ،رانا سعید

بدھ 9 نومبر 2016 18:01

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد سعید اختر نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ تھا ،عوام نے عمران خان کی یہ ساز ش ناکام بنائی، کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک جمہوری نظام کے تحت منتخب حکومت کو دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے،ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف تین مرتبہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم بنے ،حکومت کی تین سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ہرشعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے،بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبے شروع کئے گئے جبکہ بجلی کے منصوبوں میں قائداعظم سولر پارک بہاولپور کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :