چین کی پاکستانی تاجروں کو راہداری منصوبہ پر مشترکہ شراکت داری کی دعوت خوش آئند ہے، ارشد بیگ

بدھ 9 نومبر 2016 18:01

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ارشد بیگ نے چینی پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے منیجر کی جانب سے پاکستانی تاجروںکو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان سمیت خطے میں ترقی و خوشحالی کا باعث ہوگاجس کی تکمیل سے صنعتیں ترقی کرینگی اور روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ علاقائی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا،ارشد بیگ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کے لیے سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لحاظ سے سی پیک منصوبہ انتہائی پرکشش ثابت ہوگا ،پاکستانی تاجروں کو سی پیک کے اس بڑے منصوبے کا ضرور حصہ بننا چاہیے تاکہ ملکی اقتصادی ترقی میں وہ اپنا بھر پور کردار اداکرسکیں،انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کئی ممالک کی بطور سٹیک ہولڈر شرکت سے منصوبے کی کامیابی میں کوئی شک باقی نہیں رہتا یہ منصوبہ علاقائی بلاک میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :