پاک۔امریکہ تعلقات میں جمہوریت ایک کلیدی ستون ہے‘ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاک۔امریکہ تعلقات میں جمہوریت ایک کلیدی ستون ہے‘ آج ہم یہاں اپنی جمہوریت کو کام کرتا دیکھ رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں امریکی سفارتخانہ میں قومی دن اور جمہوری عمل کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ صدر باراک اوباما اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے گذشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک۔

امریکہ تعلقات میں جمہوریت کوایک کلیدی ستون قرار دینے کے حوالے سے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم یہاں اپنی جمہوریت کو کام کرتا دیکھ رہے ہیں‘ تقریبا ایک ہزار مہمانوں نے امریکہ کے قومی دن اور8 ِنومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج ملاحظہ کرنے کیلئے بدھ کی صبح امریکی سفارتخانہ میں منعقدہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اگرچہ امریکی عوام روایتی طور پر اپنا قومی دن 4 ِجولائی کو مناتے ہیں لیکن امریکی سفارتخانہ نے امریکی ثقافت میں انتخابات اور جمہوری عمل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یہ تقریب منعقد کرنے کیلئے ماہ ِنومبر کاانتخاب کیا۔اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف طائفے سچل اسٹوڈیوزکی بجائی گئی ’’جاز ‘‘ دھنوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :