نقب زنی اور موٹر سائیکل چور ی کے الزام میں پا نچ مشتبہ نوجوان گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 17:43

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صدر بیرونی پولیس نے نقب زنی اور موٹر سائیکل چور ی کے الزام میں پا نچ مشتبہ نوجوان گرفتارکر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سب انسپکٹر سید انتظار شاہ کی نگرانی میں عبید اللہ عرف سنی گینگ کے خلاف کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ گر فتار ملزمان سے اسلحہ لیب ٹاپ ایل سی ڈی اور پانچ موٹر سائیکل بر آمد کئے گئے گرفتار عبید اللہ عرف سنی. اسامہ بشیر. وقار علی. محسن علی اور ثقلین علی کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا جبکہ تین ملز م فرارہوگئے ۔فرار ہو نے والوں میں معروف ڈکیت ارشد لنگڑا کا بھا نجہ رحمان عرف کوڈا بھی شا مل ہے ۔

متعلقہ عنوان :