بجلی کی لوڈشیڈنگ میں پچاس فیصد کمی موجودہ حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے، ناصر سعید

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں آزمائشی طور پر پچاس فیصد کمی موجودہ حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے، اسے مستقل کرنے کیلئے بجلی کے ترسیلی نظام میں مطلوبہ اصلاح کی جانی چاہئے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید نے بدھ کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمزور اور خراب تاروں کے بدلنے کی اشد ضرورت ہے، مارکیٹوں اور کارو باری مراکزمیں ترسیلی نظام کی اصلاح کیلئے مارکیٹ انجمنوں کے نمائندوں کا تعاون حاصل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری و ساری ہے اور یقینی طور پر 2018 تک لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے میں حکومت کامیاب ہو جائے گی، ناصر سعید نے کہا کہ آبی ذرائع سے سستی ترین بجلی حاصل ہو سکے گی اس لیے حکومت نئے ڈیمز سمیت ہائیڈل ذرائع سے پیدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرے۔

متعلقہ عنوان :