پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیاء خوردو نوش کی از سر نوقیمتوں کا تعین کر دیا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

راجن پور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد طارق خان نیازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں۔اے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہم کی جائیں ۔دوکاندار اور تاجر حضرات گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق عوام کی اشیاء خورد نوش فروخت کریں ۔

زیادہ منافع حاصل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی راجن پور شاہد محمود،اے سی روجھان ،ای ڈی اور زراعت ملک سیف الرحمان،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ،محکمہ فوڈ کے افسران،ڈی او انڈسٹری،انجمن تاجران اوردوکانداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردو نوش میں آٹا 725روپے،چاول دیسی 40،چاول کرنل 78،چاول کچی 84،چاول کچی سپر 90،کرنل ٹوٹا 48،دال مونگ110،دال چنا150،دال چنا باریک 144،دال مسور 135،دال مسور موٹی136،دال ماش 190،چنا سفید 180،باریک چنا 160،بیسن 155، چینی سفید 70، سوجی 44،میدہ 44،سرخ مرچ238،دودھ70،دہی75،گوشت بڑا 260،گوشت چھوٹا 500روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

جبکہ روٹی 100گرام پانچ روپے مقرر کی گئی ہے۔