حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

راجن پور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ،ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،حکومت پنجاب اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،اسپیشل افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جو اسپیشل افراد سرکاری اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں ان کے کنوینس الائونس کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ،یہ ان کا حق ہے جو انہیں ضرور ملے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد طارق خان نیازی نے اسپیشل افراد کے مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد گل،اخوت کے ایریا منیجراور اسپیشل افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :