ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال کا دورہ

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر عرفان فرید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال بھلوال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مسائل جن میں مریضوں اور انکے لواحقین کے گزرنے کے لیے سٹر ک کی تعمیر ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے پارکنگ کے لیے جگہ مختص کرنے اور ایمرجنسی وارڈ کے ساتھ چھوٹی نوعیت کے آپریشن کیلئے تھیٹر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈاکٹروں و سٹاف کو ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دینے کی بھی ہدایت کی،اس موقع پرانہوں نے مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ہسپتال میں نرسری اور لیبرروم بنانے کیلئے رابطے کرنے کا کہا ، تاکہ گائنی کے مریضوں کو سستے داموں طبی سہولتیںحاصل ہوسکیں۔