سیوریج و صفائی کانظام بہتر بنانے کیلئے شہر 6سیکٹرز میں تقسیم

بدھ 9 نومبر 2016 17:37

سرگودھا۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل اتھارٹی ذوالقرنین لنگڑیال نے سیوریج اور صفائی کانظام بہتر بنانے کے لیے شہر کو 6سیکٹروں میں تقسیم کرکے ہرسیکٹر کا انچارج تحصیل آفیسر کو مقرر کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکیٹرون کے انچارج راناجمیل اختر، سیکٹر ٹو کے انچارج اظہر محمود ، سیکٹرتھری کے انچارج سردار افتخار حسین ،سیکٹر فور کے انچارج حاجی احسان ، سیکٹر فائیو کے انچارج اسد اللہ اور سیکٹرسیکس کے انچارج حاجی اخترعباس بھٹی کو نامزد کیاگیا ہے، ان افسران کو ایک ہفتہ کا ٹاسک دے دیاگیا ہے کہ اپنے اپنے سیکٹرز میں سیوریج اور صفائی کانظام بہتربنائیں جبکہ عملہ صفائی کواپنے اپنے حلقوں میں دو شفٹوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔