ڈکیتی کی مختلف وارداتوںمیں شہری نقدی،موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم

بدھ 9 نومبر 2016 17:30

ملتان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوںمیں شہری نقدی،موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے،پولیس کے مطابق الپہ کے علاقے میں دو ڈاکوئوں نے اقبال سے موٹرسائیکل اورہزاروں روپے کی رقم چھین لی،بہائوالدین زکریاکے علاقے میں تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر احسن سے موٹرسائیکل چھین لیا،شاہ ر کن عالم کے علاقے میں علی محسن سے دوڈاکوئوں نے سڑک پر کھڑے شخص سے رقم ،موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا،پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :