علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے قوم کو بیدار کیا،ڈی او سمیع احمد

بدھ 9 نومبر 2016 17:30

ملتان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروملتان میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ڈسٹرکٹ آفیسر سمیع احمد نے کہاکہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے قوم کو بیدار کیا اور انسانوں کو انتہائی خوبصورت پیغام دیا کہ زندگی شمع کی مانندہونی چاہیے اور ان کو تاریکیاں اوراندھیرے پھیلانے کی بجائے ہرسو روشنی پھیلانی چاہیے،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیں ایک آفاقی قوم ہونے کا احساس دلایا،ادارے میں مقیم بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے،اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ نوشانہ خان،نذیربلوچ ،نویدمختار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :