تحریک انصاف نے بھارتی ہائی کمیشن سے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

بدھ 9 نومبر 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے بھارتی ہائی کمیشن سے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کے بے نقاب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا بھارت ایسے اوچھے ہتکنڈے استعما ل کرکے سفار کاروں کے نام کو بدنام کررہا ہے سفار کار کسی بھی ملک میں امن کے دفیر ہوتے ہیں لیکن بھارت نے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے ۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں موجود دیگر غیر ملکی سفاتخانوں میں موجود عملے کی ازسر نو پڑتال کی جائے ۔