ڈیرہ اسماعیل خان، مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو بچوں ، تین خواتین سمیت 9فراد جاںبحق ہو ،12 زخمی ہو گئے

بدھ 9 نومبر 2016 17:23

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ایف آر درازنذہ کے علاقہ تیزانہ گائوں میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو بچوں ،تین خواتین سمیت 11افراد جاںبحق جبکہ 20افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نائب پولیٹیکل تحصیل دار محمد ساجد کے مطابق یہ مسافر گاڑی لاہور میں رائیونڈ میں اجتماع کیلئے جا رہی تھی کہ تیزانہ گائوں کے قریب تیز رفتار کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جا گر ی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوبچوں اور3خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 12افراد زخمی ہو گئے ۔

جاں بحق ہونیوالوں میں خاشق خان ، باجمسر خان ، شمبے خان ، زو جہ حاجی نادر خان ، نامعلوم بیوہ عورت ،ہمت خا ن، حکیم خان ، زوجہ حکیم خان اور حسن اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے زخمی ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہونیوالوں کو درازندہ ہسپتال ، مفتی محمود ڈیر ہ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ شدید زخموں کو ملتان او ر پشاور ریفر کیا جا رہا ہے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :