محکمہ صحت کوہلوکے 200خالی آسامیوںمیں کامیاب امیدواروں کے اعلان کوتین سال گزار گئے

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تین سال پہلے محکمہ صحت کے دو سو خالی اسامیوں میں ہزاروں امیدواروں نے انٹرویوزدیئے تھے تاہم انٹرویوز میں کامیاب دو سو امیدواروں کے اعلان کو تین سال گزارگئے اور نہ ہی محکمہ صحت نے اُنہیںتا حال ملتوی کیا ہے جس سے کوہلو کے سیکڑیوں نوجوان بے وزگاری کی بھینٹ چڑ گئے ہیں اور اعلیٰ ڈگریاں رکھنے والے نوجوان صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے مایوسی ہوچکے ہیں کوہلو کے عوامی اورسماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر ثنااللہ زہری،وزیر صحت رحمت بلوچ اور ڈی جی محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ کوہلو میں محکمہ صحت کے انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے تاکہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی ڈگریاں اور تعلیم عدم توجہی اورمایوسی کے شکار ہونے سے بچ جائے۔