ہنگو بائی پاس روڈ پر تیز رفتار سوزوکی نے تیسری جماعت کے 2طلباء کو کچل ڈالا

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ھنگو بائی پاس روڈ پر تیز رفتار سوزوکی نے تیسری جماعت کے 2طلباء کو کچل ڈالا۔ایک طالب علم جاں بحق دوسرا شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر دو طلباء شفیع اللہ ولد یوسف اور رفیع اللہ ولد خدمت اللہ سکول جا رہے تھے کہ اسی دوران روڈ پار کرتے ہوئے دونوں طلباء کو تیز رفتار سوزوکی نے کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں تیسری جماعت کا سات سالہ طالب علم شفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ رفیع اللہ کو علاقہ مکین نے فوری طور پر ہنگو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق طالب علم رفیع اللہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے آپس میںچچازاد بھائی تھے جس کے ساتھ سکول جاتے ہوئے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے ڈرائیور نے خلاف دفعہ 79-337G-320 کے تحت مقدمہ درج کر کے ڈروائیور کو گرفتار کر لیا۔