اوستہ محمد،پی ایس ڈی پی کی رقم برائے 2014,15میو نسپل کمیٹی کے تمام کونسلران جمالی اور ہمدرد پینل میں یکساں تقسیم کی گئی ہے ،میر نیا ز احمد عمر انی

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) psdpکی رقم برائے 2014,15میو نسپل کمیٹی کے تمام کونسلران جمالی اور ہمدرد پینل میں یکساں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ شہر میں ترقی ہو سکے چیئرمین اوستہ محمد میر عامر خان جمالی کی قیادت میں شہر میں ترقیاتی کاموں کا عمل شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے وائس چیئر مین میر نیا ز احمد عمر انی کونسلر سجاد احمد ابڑو ابوبکر مستوئی مختیار قادری راشد میکن اسیلم سومرو و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چیئرمین میو نسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی کی قیادت میں تمام شہر کی ترقی کیلے مخصوص تر قیاتی اسکیمات کیلے باعدہٹنڈر کا مرحلہ تکمیل ہوگئے انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی وخوشحالی کے لیے چیر مین میر عامر خان سیمت تمام کونسلر ان دن رات کو شان ہیں انہوں نے کہا کہ psdpکی مدم مین میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے لیے ترقیاتی اسکیمات مختص کیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری چیف سیکرٹیری بلوچستان سیکرٹیری لوکل گورنمنٹ بورڈ سے اپیل کر تے ہیں کہ میونسپل کمیٹی اوستہ محمد کے لیے مزید ترقیاتی فنڈز کی ضرروت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایم پی اے میر جان محمد جمالی کی مشکور ہیں جنہوں نے ماضی میں شہر ترقی وخوشحالی کے لیے ترقیات اسکیمات دئیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر میں امن امان کی صورت حال بھی تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کر نا ہمارے فرض میں شامل ہے انتظامیہ شہر میں امن قائم کر نے میں ناکام ہوچکی ہیں گزشتہ روز ہندوتاجر سے نقدی اور ان کو فائرنگ کر کے زخمی کر نے پر شدید مذمت کر تے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ شہر میں جلد از جلد امن امان کی نظام بحال کیا جائے ۔