کرچی، ڈیفنس فیز 8کی سنسان سڑک سے 2 مارٹر گولے برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کی سنسان سڑک سے دو مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں مارٹر گولے خالی پلاٹ میں منتقل کردیئے جہاں انھیں چھوٹے دھماکوں کے ذریعے جلد ناکارہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسمعیل کے مطابق مددگار ون فائیو کے ذریعے پولیس کو ڈیفنس فیز آٹھ میں خیابان فیصل پر دو مارٹر گولے پڑے ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے روبوٹ کی مدد سے دونوں مارٹر گولے اٹھائے اور خالی پلاٹ پر منتقل کردیئے۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق دونوں مارٹر گولے چھوٹے دھماکے کرکے ناکارہ بنائے جائیں گے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس بارودی مواد نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے دھماکے تاحال نہیں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :