معروف صحافی یوسف امام کی برسی 11نومبرکو منائی جائیگی

بدھ 9 نومبر 2016 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)معروف صحافی یوسف امام(مرحوم) کی 11ویں برسی 11نومبر بروز جمعة المبارک کو ان کے آبائی گائوں نصیرپور کلاں(نکہ) ضلع سرگودھا میں منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرحوم یوسف امام11نومبر2005ء کو شکرپڑیاں اشارے کے قریب ہائی وے پر کارحادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کے چھوٹے بھائی محمدنوازصفدرنے تمام دوست احباب سے برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔دعائیہ تقریب بعدازنمازجمعة المبارک ہوگی۔