صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے ترویج ضروری ہے ،عصمت اللہ کاکڑ

کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان

بدھ 9 نومبر 2016 17:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عصمت اللہ کاکڑ نے کہاکہ نوجوانوںکو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ان کے ذہنی وجسمانی نشونما کیلئے بلوچستان بھر میں حکومت کھیل کے فروغ کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ نوجوان کھیل کے میدانوںمیں آئے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کانام روشن کر سکے ۔

یہ بات انہوںنے سول سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

عصمت اللہ کاکڑ نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کے ترویج ضروری ہے کیونکہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے محکمہ کھیل و امور نوجوانان مزید اقدامات کر رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عصمت اللہ کاکڑ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمد حسنی کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوںمیں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے مثبت سرگرمیوں سے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :