قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سینیٹر صالح شاہ

کلومیٹر روڈ کے غیر دستوری طریقے سے ٹینڈر ،من پسند افراد کو نوازنے میں ملوث تمام کرداروں کو منظر عام پر لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 17:19

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، 10 کلومیٹر روڈکے غیر دستوری طریقے سے ٹینڈر اور من پسند افراد کو نوازنے میں ملوث تمام کرداروں کو منظر عام پر لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر صالح شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سالوں میں وہ علاقے جو آپریشنوں کے باعث بند تھے اور ان علاقوں میں سالانہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے ان ترقیاتی منصوبوں کو جلد امبریلہ سے نکال کر اس پر کام شروع کردیا جائے گا اس ضمن میں تمام حکومتی حکام سے رابطے میں ہوں اور اس سلسلے میں سینٹ سب کمیٹی اور فاٹا سیکرٹریٹ حکام کے ساتھ کئی میٹنگز ہوچکے ہیں اور اس پر جلد عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

سینیٹر صالح شاہ نے اس آمر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ بعض عناصر نے ایجنسی کے مختلف علاقوں کے لئے منظور شدہ رابطہ سڑکوں کو امبریلہ سے نکال کر بوگس طریقہ سے ٹینڈر کراکے ایک ہی شخص کو نوازا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں اس ہونے والی بے قاعدگیوں کا سینٹ اور فاٹا سیکرٹریٹ کی سطح پر تحقیقات کرکے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے منطقی انجام تک پہنچا ونگاانہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی تعاون سے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھایا گیا ہے جس کے ثمرات جلد عوام کو ملنا شروع ہو جائینگے۔