پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے راولپنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کے اساتذہ کو75ہزار روپے کیش ایوارڈ

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

فتح جنگ ۔ 09 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) راولپنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کے اساتذہ کو پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے 75ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا،دارالعلوم پیر احمد شاہ کے طالب علم نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق دارالعلوم پیر احمد شاہ سیالوی میں گزشتہ روز ایک پرو قار تقریب زیر صدارت پرنسپل فتح جنگ کالج آف کامرس پروفیسر اشتیاق احمد منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پنجاب کالج راولپنڈی کینٹ پروفیسر امجد علی منہاس تھے۔

اس موقع پرپروفیسر آصف محمود ،جامع کے اساتذہ علامہ عامر عباس قریشی،قاری عبدالولی طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امجد علی منہاس نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز اپنے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ذہین،ہونہار اور با صلاحیت طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے، انھوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کرام کی محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا جانا چاہئے جن کی وجہ سے یہ طلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تعلیمی بورڈ میں پوزیشن لینے والے طالب علم کے اساتذہ کو 75ہزار روپے کیش ایوارڈ دینا ان کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف ہے ، انھوں نے جامعہ پیر احمد شاہ کے شعبہ کتب کے انچارج علامہ عامر عباس قریشی اور پیر سید قاسم شاہ سیالوی کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی شبانہ روز محنت سے طالب علم نے بورڈ میں دوسری پوزیشن لے کر نہ صرف اپنے ادارے بلکہ علاقے اور اساتذہ کا نام بھی روشن کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :