چوہدری عبدالمجید آف پتھورانی کنٹرولر امتحانات ایلیمنٹری تعلیمی بورڈبھمبر تعینات

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

بھمبر ۔ 09 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ تعلیم بھمبر میںتبادلے و تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں ،چوہدری عبدالمجید آف پتھورانی کوکنٹرولر امتحانات ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ بھمبر تعینات کر دیا گیاجنھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ،دوسری طرف اے ای او نسواں بھمبر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ مسرت طارق جاوید کو اے ای او نسواں بھمبر تعینات کر دیا گیا ہے۔