بھمبر میںبین الاضلاعی مدارس کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

بدھ 9 نومبر 2016 17:17

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ارشد محمود نے کہا ہے کہ جیتنا کمال نہیں ہار کو برداشت کرنا بڑی بات ہے ، آئندہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں ضلع کونسل مہمان نوازی کیا کرے گی،آزادکشمیر سے آئے تمام کھلاڑیوں اورآفیشلز کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس اسٹیڈیم بھمبر میں بین الاضلاعی مدارس کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے چوہدری طفیل احمد خاکی،چوہدری خلیل قمر،پی ای ٹی اکرم شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری ارشد محمود نے سپورٹس کمیٹی کے لیے 25ہزار روپے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمان خصوصی چوہدری ارشد محمود،ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ میرپورمحمد شاہ پال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کمال سبحانی،پی ای ٹی ملک محمد باز،چوہدری طفیل احمد خاکی نے جیتنے والی ٹیموں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں،بین الاضلاعی کھیلوں کے ان مقابلوں میں ثاقب ظفر ہائی سکول نیو سٹی میرپور کو رواں سال کا بیسٹ اتھلیٹ قرار دیا گیا ،جبکہ اتھلیٹکس میں ہائی سکول جنڈی چونترہ ونراپ اور پائلٹ سکول میرپور کو رنر اپ ٹرافیاں دی گئیں ۔

ان کھیلوںکی میزبانی کے فرائض گورنمنٹ سٹی سکول بھمبر نے سر انجام دیئے۔